سندھ میں 15 اپریل تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ


سندھ میں 15 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں شادی کی دعوت میں 300 افراد بلائے جاسکیں گے۔ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے۔ ہوٹل ہالز میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی ہوگی۔

خیال رہے کہ پنجاب کے چھ اضلاع میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں دو ہفتوں کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 7 اضلاع میں کل 16 مارچ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ جن میں پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ شامل ہیں۔ ان علاقوں میں بازار رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں میڈیکل اسٹور، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اندر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔

صوبائی انتظامیہ کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد تقریبات میں شرکت کر سکیں گے اور اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں ہر قسم کے ثقافتی میلوں اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی رہے گی۔


متعلقہ خبریں