بی آر ٹی سروس دوبارہ فعال


پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) سروس ملک سعد اسٹیشن پر دوبارہ فعال کردی گئی ہے۔ 

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر نے کہا کہ احتجاج ختم ہونے کے فوری بعد سروس کو بحال کردیا گیا۔

خیال رہے کہ پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) سروس رکشہ ڈرائیورز کے احتجاج کے سبب عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔

ترجمان بی آر ٹی محمد عمیر کا اس بابت کہنا ہے کہ بی آرٹی سروس رکشہ ڈرائیورز کے احتجاج کے دوران کسی بھی نقصان اور ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے معطل کی گئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ بی آر ٹی سروس ملک سعد سے احتجاج ختم ہونے کے فوری بعد بحال کردی جائے گی۔

بی آر ٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی ایک قومی اثاثہ ہے تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ قومی اثاثہ کی حفاظت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی اسٹیشنز اور بسوں کو نقصان پہنچانے والے شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

چند روز قبل بس ریپڈ ٹرانزٹ (پی آر ٹی) کی پشاور نے سائیکل سروس کا افتتاح کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی منصوبہ:نیب اور ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کا حکم

خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پہلی زو سائیکل سسٹم سب کو مبارک ہو، پاکستان میں اربن موبیلٹی کے لیے یہ پہلی سائیکل اسکیم ہے۔

کامران بنگش نے کہا تھا کہ بی آر ٹی مکمل طور پر صاف و شفاف ماحول کو سپورٹ کر رہا ہے، بی آر ٹی ناقدین کو دن بدن اپنی تنقید کا جواب مل رہا ہے.


ٹیگز :
متعلقہ خبریں