شہبازگل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی گئی



لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی گئی ہے۔

شہبازگل لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آئے تھے۔ مبینہ طور پر ن لیگی کارکنوں کی جانب سے شہباز گل پر انڈے پھینکے گئے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈے پھینکے والے شخص پر تشدد کیا۔ شہباز گل نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے اور اپنے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں۔ ہم ایک تھپڑ کے جواب میں10 تھپڑ نہیں ماریں گے۔ ہم ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں نہیں دیں گے۔ عمران خان کے سپاہی ہیں، غنڈا گردی کی تربیت نہیں سیاست کریں گے۔

شہبازگل نے عدالت جانے سے قبل ٹویٹ کیا تھا کہ آج لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔ صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔ عدالت آؤں گا آپ سے ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں آپ کی طرح غنڈا گردی پر نہیں۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ بوکھلائی ہوئی اپوزیشن اوچھےہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔ مریم نواز کو بتا دیں کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں جب بھی عدالت بلائے گی ہمارے کمر میں درد نہیں ہوگی حاضر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں وٹس ایپ کال جاری کروں گا۔ وٹس ایپ کال میں پتہ چل جائے کون ٹکٹ کےلیے لڑ رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلےاپنےمؤقف سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔

 


متعلقہ خبریں