لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس، مردان میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

پنجاب کے وزیر صحت محمد عثمان نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کے بڑھنے کی وجہ سے لاہور کے 13، سیالکوٹ کے 6 اور راولپنڈی کے 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور کے جن علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا ان میں جوہرٹاؤن اے بلاک، جی بلاک، مکمل واپڈا ٹاؤن، سبزہ زار ای، ایچ اور ایل بلاک، گارڈن ٹاؤن طارق بلاک، ابوبکر بلاک، گلبرگ، فیصل ٹاؤن بی بلاک شامل ہیں۔

لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن راوی بلاک، کریم بلاک، موہنی روڈ بلال گنج میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

سیالکوٹ کے علاقے مدنی مسجد شیرکوٹ ہیڈمرالہ، ڈھلے والی مرالہ جوڈیشل کالونی، ناکھووال کوٹلی لوہاراں اور گلی نمبر 8 کینٹ میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ملک بھر میں کہاں کہاں لاک ڈاؤن ہے؟ 

راولپنڈی میں ڈھوک پراچہ، صادق آباد، افشاں کالونی، مصریال روڈ، لالہ زار تلسہ روڈ، گلریز کالونی اسکیم نمبر5 اور سی بی 1231 نزد قصر ابو طالب عزیز آباد، گلی نمبر27 علامہ اقبال کالونی، گلی نمبر 2 سے 7 ڈھوک چودریاں، بحریہ ٹاؤن فیز 8، سیٹلائٹ ٹاؤن اے بلاک، خیابان سرسید 2، 4 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں