کل لانگ مارچ کے بارے میں حتمی فیصلہ ہو گا، مولانا فضل الرحمان


جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل پاکستان ڈیموکرکیٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ہوگا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں پر بات کی جائے گی۔ 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے استعفے نہ دیے تولانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی، استعفے نہ دیئے تو لانگ مارچ غیرموثر ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاداریاں کیوں تبدیل ہورہی ہیں ،کوئی تو اس کے پیچھے کام کررہاہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں پر دباوَ ڈالاجارہا ہوگا کہ وہ وفاداریاں تبدیل کریں، حزب اختلاف متحد ہے اور رہے گی۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے جے یو آئی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اداروں کی مداخلت واضح نظر آرہی ہے، 2018 سے ملکی سیاست میں مداخلت کو سب نے دیکھا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمرے لگانے والوں کو بےنقاب کیاگیا، مریم نواز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، کہا جا رہا ہے مریم نواز ضمانت کاغلط استعمال کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجود ہ صورتحال میں عدالتیں آخری امید بن گئی ہیں، ووٹ مسترد ہونے کا ملبہ بھی عدالتوں پرڈال دیا گیا ہے۔ سینیٹ میں جائز ووٹوں کو کیوں مسترد کر دیا گیا؟


متعلقہ خبریں