عوام ہمارے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو ضمنی الیکشن میں واضح کامیابی ملی، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی صادق سنجرانی کی کامیابی کو چیلنج کرے گی، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کا امیدوار کامیاب ہوا، پریذائیڈنگ افسر نے اپنی مرضی کا نتیجہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جائز ووٹ مسترد کر کے اپنے امیدوار کو کرسی پر بیٹھا دیا گیا۔ 

پی پی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ صوبوں میں حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پی ڈی ایم کے امیدوار کو 49 اور حکومتی امیدوارکو 48 ووٹ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ آئے گا تو معلوم ہوجائے گا کہ سینیٹ میں بھی حکومت کو شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم جیت چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کل ہمارا سربراہی اجلاس ہوگا جس میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ حیدرآباد میں شجرکاری مہم کے تحت ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں