عامر خان کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

عامر خان سے محبت کرنے والی ایک اور اداکارہ سامنے آ گئیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار و مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اپنے کام پر زیادہ توجہ دینے کے لئے سوشل میڈیا کو چھوڑ رہا ہوں۔

حال ہی میں عامر خان نے اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک اپنے فون کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے فون بند رکھنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ شوٹنگ کے دوران اس کی آواز سے کسی کا کام متاثر نہ ہو۔

سوشل میڈیا کی دنیا کو الوداع کہتے ہوئے ، عامر نے اپنے مداحوں کی مسلسل حمایت اور محبت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا ہے کہ  “دوستو ، میری سالگرہ کے موقع پر بہت پیار اور اتنی گرم جوشی دکھانے کا بہت شکریہ۔ میرا دل خوشی سے جھوم اٹھا ہے۔

عامر نے مزید لکھا کہ یہ سوشل میڈیا پر یہ میری آخری پوسٹ ہوگی۔ اگرچہ میں ویسے بھی اس میڈیم پر زیادہ متحرک نہیں ہوں ، لیکن میں نے ان سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس طرح بات کریں گے جیسے ہم پہلے تھے۔ اس کے ساتھ ، اے کے پی (عامر خان پروڈکشن) نے اپنا آفیشل چینل بنایا ہے ، لہذا مستقبل میں آپ کو میری فلموں کی تازہ ترین معلومات صرفakppl_official سے ملیں گی۔ ”

 

یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں

 

‏‎‏‎Aamir Khan‎‏ (@‏‎_aamirkhan‎‏) کے ذریعے اشتراک کردہ مراسلہ‎‏


متعلقہ خبریں