پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:  کاروبار میں مثبت رجحان

فوٹو: فائل


کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 44 ہزار کی حدعبور کر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 978 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 766 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں حصہ لینے والوں اسٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے صحت کہانی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کاروبار کرنے کے لیے 5 فیصد پر قرض کی سہولت دی گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک ای کامرس کے ذریعے آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ سے عوام کو سہولت دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ ڈالر تک کی سروسز آپ بیرون ممالک کمپنیوں سے حاصل کر سکتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ای کامرس کے شعبے میں 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر ہو گئی

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا۔


متعلقہ خبریں