وزیراعلیٰ پنجاب کا 7  ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

فائل فوٹو


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رمضان کے لیے 7  ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں زرعی فیئرپرائس شاپس لگائی جائیں گی، پھل اور سبزیاں 2018 کے ریٹ کے مطابق دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دال چنا، بیسن، کھجور اور دیگر اشیا رمضان بازاروں میں 2018 کے نرخوں پر ملیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے،آٹے کا 10 کلو کا تھیلا رمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے120 روپےسستا ملےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا، سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی۔

وزیراعظم کا عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار، کور کمیٹی نے تائید کردی

عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی 60 روپے فی کلودستیاب ہوگی، گھی،چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10 سے 15 روپے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، خریداروں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کیلئے سہولت بازاروں کا دائرہ کاروسیع کیا جائےگا۔


متعلقہ خبریں