کراچی: رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، رینجرز اہلکار شہید، 12 افراد زخمی


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ دو رینجرز اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکا اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ دو رینجرز اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق  زخمی ہونے والوں میں 2 رینجرز اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی: دھماکہ، دو افراد جاں بحق پانچ زخمی

ہم نیوز  نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں رینجرز کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے سے گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکےکی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں