مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملے کے ملزمان گرفتار

مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملے کے ملزمان گرفتار

جہلم: ممتاز مذہبی اسکالر انجینیئرمحمد علی مرزا پر قاتلانہ حملے کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ن لیگی سابق یوسی چیئرمین پر قاتلانہ حملہ

ہم نیوز کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا پر گزشتہ روز قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

انجینئر محمد علی مرزا پر گزشتہ روز جہلم میں ہفتہ وارلیکچر کے دوران حملہ آور نے ان پر چاقو سے وار کیا تھا جس سے ان کے بازو پر زخم آئے تھے۔

بھارت: وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ہم نیوز نے پولیس ذرائع سے بتایا ہے کہ حملہ آورکی شناخت لاہورکے رہائشی شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں