سعودی عرب: ڈینٹسٹ لوہار نکلا، محکمہ صحت نے حوالہ پولیس کردیا

سعودی عرب: ڈینٹسٹ لوہار نکلا، محکمہ صحت نے حوالہ پولیس کردیا

ریاض: محکمہ صحت نے سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے ایک ایسے غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے جو لوہار کے ویزے پر آنے کے بعد دندان ساز (ڈینٹسٹ) بن گیا تھا۔

سعودی عرب: کفالیت کے نظام میں تبدیلی، غیر ملکیوں کیلیے خوشخبری

خلیجی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں محکمہ صحت کے حکام نے سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے ایک غیر قانونی ڈینٹل سینٹر پر چھاپہ مار کرغیر ملکی کارکن کو گرفتار کیا ہے۔ چھاپہ خصوصی اطلاع پر مارا گیا تھا۔

اخبار کے مطابق غیر ملکی نے غیر قانونی طور پر پرانے طرز کے محلے میں غیر قانونی ڈینٹل سینٹر قائم کررکھا تھا۔

سعودی عرب: مسجد نبوی میں نصب کیا جانے والا بجلی کا پہلا بلب

خلیجی اخبار کے مطابق گرفتار کیے جانے والے غیر ملکی کا جب ویزہ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ لوہار کے ویزے پر آیا تھا اور یہاں ڈینٹسٹ بن گیا تھا۔ تاحال یہ نہیں معلوم کہ گرفتار کیا جانے والا غیر ملکی کس ملک کا باشندہ ہے؟

سعودی عرب کے محکمہ صحت نے گرفتار کیے جانے والے غیر ملکی کارکن کو پولیس کو حوالے کردیا ہے جو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کرے گی۔

سعودی عرب: 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا اعلان

خلیجی اخبار کے مطابق محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تفتیشی دورے اور چھاپہ مارمہم جاری رہے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں