سعودی عرب: نوجوانوں نے پیانو بجانے والا ربورٹ تیار کر لیا


سعودی عرب میں دو نوجوانوں نے پیانو بجانے والا ربورٹ بنایا ہے جو ٹیکنالوجی اور موسیقی کا حسین امتزاج ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے ‘الاحسا’  سےتعلق رکھنے والے دو نوجوان نے دو ماہ کی مسلسل محنت سے یہ ربورٹ تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کو ربورٹ سازی کی دنیا میں اہم ترین پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ایک مشکل ڈیزائن، الیکٹرانک پرزہ جات اور پروگرامنگ کی مدد سے اس منفرد ربورٹ کو تخلیق کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ربورٹ ایک ماہر موسیقار کی طرح پیانو بجاتا ہے، جسے ساز اور دھنوں کا بخوبی ادراک ہے۔

سائنسدانوں نے انسانی ہاتھ کی طرح کام کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کر لی

یاد رہے کہ گزشتہ سال سائنسدانوں نے ہاتھوں سے معذور انسانوں کے لیے  ہاتھ کی طرح کام کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کی تھی ۔

اس مصنوعی ہاتھ سے نوے فیصد سے زیادہ اصلی ہاتھ جیسےکام کیے جا سکتے ہیں۔

تخلیق کاروں کا کہنا تھا کہ ہاتھ میں موجود وائرز بازوں سے کنکٹ ہوں گی جس سے نقل و حرکت بہتر طریقے سے سر انجام دی جا سکے گی۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک دوسرے سے مختلف زبانوں میں گفتگو کرنا ممکن


متعلقہ خبریں