پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد


پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کو بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین اداکاری پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

رض احمد بہترین اداکار کے طور پر نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار ہیں۔

کورونا پابندیاں: فرانسیسی اداکارہ کا انوکھا احتجاج

ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر رض احمد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں اور اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں