کورونا: ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال جاری رکھا جائے، عالمی ادارہ صحت

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ایسٹرا زینیکا کی ویکسین کا استعمال جاری رکھا جائے۔

پاکستان: 70سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی اجازت

عالمی ادارہ صحت نے یہ مشورہ ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب دنیا کے کئی ممالک نے برطانوی ویکسین کے استعمال کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان سومیا سوامیناتھن نے پیر کومشورہ دیا کہ  فی الحال ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال جاری رکھیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ لوگوں میں اس حوالے سے خوف و ہراس پھیلے۔

برطانوی ویکسین آسٹرا زینیکا کو کچھ ممالک میں اس لیے روک دیا گیا ہے وہاں ویکسین استعمال کرنے کے بعد کچھ لوگوں کے خون میں لوتھڑے بننے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اس ضمن میں کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

60 سال سے زائد عمر کے افراد چینی اور روسی ویکسین لگواسکتے ہیں، ڈریپ

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے کئی ممالک کی جانب سے ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگانے کی مہم معطل کرنے پر کہا تھا کہ لوگوں کی صحت کے تحفط کے نظام کام کررہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کو آن لائن میڈیا بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ان واقعات کا تعلق کورونا ویکسینیشن سے ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ واقعات کی تحقیق معمول کا کام ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ نگرانی کا نظام کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کے ویکسین سیفٹی کے ماہرین ایسٹرا اینیکا کے ڈیٹا کو دیکھ رہے ہیں۔

ایسٹرا زنیکا ویکسین اور خون جمنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں، عالمی ادارہ صحت

جرمنی، فرانس اور اٹلی، ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ، تھائی لینڈ اور نیدر لینڈز نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا کے استعمال کو معطل کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں