کوئٹہ: گھر سے تین کمسن بہن بھائیوں کی نعشیں برآمد

کوئٹہ: گھر سے تین کمسن بہن بھائیوں کی نعشیں برآمد

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گھر سے تین کمسن بہن بھائیوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے طالبعلم شاہ زیب کی موت کو خود کشی کا نتیجہ قرار دیدیا

ابتدائی اطلاعات میں پولیس نے بتایا ہے کہ تینوں کمسن بہن بھائیوں کو انتہائی بیدردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے جب کہ ایک بہن شدید زخمی حالت میں ملی ہے جسے فوری طور پر علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سانحہ نیوسریات کے قریب کلی غلام رسول کے ایک گھر میں پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایچ او نیو سریاب عبدالحئی گرانی کا کہنا ہے کہ مقتول بچوں کے والد ایک سرکاری محکمے میں کلر ک ہیں جب کہ والدہ ایک بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق جس وقت یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا اس وقت والدین گھر پہ موجود نہیں تھے اور انہوں نے اپنے چاروں بچے نوکرانی کے سپرد کیے ہوئے تھے۔

کھانا نہ بنانے پر شوہر کے ہاتھوں حاملہ بیوی قتل

اپس ایچ او کے مطابق نوکرانی کو حراست میں لے لیا ہے جس نے بتایا ہے کہ وہ کچھ دیر کے لیے بچوں کو دکاندار کے حوالے کرکے اپنے گھر چلی گئی تھی لیکن جب واپس آئی تو بچوں کو خون میں لت پت پایا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک سانحے میں چار سالہ حسنین، چھ سالہ زین العابدین اور 9 سالہ اقصیٰ مردہ حالت میں پائے گئے جب کہ سات سالہ کشمالہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق چاروں بچوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے ہیں لیکن پولیس کو جائے وقوع سے آلہ قتل نہیں ملا ہے۔

افغانستان: حملہ آوروں نے تین خواتین صحافیوں کو قتل کردیا

پولیس نے تہرے قتل کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور باقاعدہ تفتیش کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں