پی ڈی ایم فیصلہ نہیں کرسکی کہ استعفے دینے ہیں یا لینے؟ فردوس عاشق اعوان


وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) فیصلہ نہیں کر سکی کہ استعفے دینے ہیں یا لینے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی باتیں کررہے ہیں حالانکہ بحرانوں کی ذمہ دار یہی مفاد پرست اور کرپٹ گاڈ فادرز خود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب زرداری نہیں، ایک کھلاڑی سب پر بھاری ہو گا، فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ سن لےعمران خان ہی 2023 تک وزیراعظم رہیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا آج ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے جس اسمبلیوں اسے استعفوں کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مسلم لیگ ن کی میزبانی میں ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن اسمبلیوں سے استعفوں کے شدید حامی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی فوری استعفوں کی مخالفت کررہی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اگر ہم پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تو شاید لانگ مارچ کی افادیت نہ ہو۔ آج پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی حکمت عملی طے ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلہ کرکے ہی ہم حکومت کو سیاسی نقصان پہنچا سکتے ہیں، پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپنی تجویز لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صادق سنجرانی چیئرمین، مرزا افریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، پی ڈی ایم کو شکست

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  استعفے ایٹم بم ہیں، لاسٹ کارڈ کے طور پر استعمال کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ جو استعفوں پر نہیں مانتے، انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں