سعودی عرب: کرپشن کے الزام میں241 افراد گرفتار


سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی وزارتوں کے ملازمین سمیت 241 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن کے مطابق مشتبہ افراد میں وزارت داخلہ، صحت، میونسپل، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، انسانی بہبود، سوشل ڈیولپمنٹ، کسٹم اور پوسٹل کے ملازمین شامل ہیں۔

گرفتار افراد کے خلاف رشوت لینے، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات ہیں۔ سعودی عرب میں گزشتہ چند برسوں میں حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔

سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف گزشتہ ایک ماہ کے دوران 263 مختلف کارروائیاں کیں اور گرفتاریاں بھی ہوئیں۔

گرفتار ملزمان میں مقامی اور غیر ملکی بھی شامل ہیں اور 757 افراد کے خلاف الزامات کے بعد ہی تفتیش کی گئی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات عدالتوں کو بھیجنے کے لیے تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند برسوں کے دوران کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔حکام نے کہا تھا کہ حکومت کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔


متعلقہ خبریں