پاک بحریہ کے سربراہ کا بحرین میں پرتپاک استقبال

پاک بحریہ کے سربراہ کا بحرین میں پرتپاک استقبال

مانامہ: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا بحرین میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سرکاری دورے پر بحرین پہنچے جہاں انہیں روایتی انداز میں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بحرین کے سرکاری دورے پر پہنچے تو کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اِن چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی تعریف کی۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو رائل بحرین نیول فورسز کی استعدادِ کار کے متعلق بریفنگ دی گئی۔+

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کو فروغ دے گا۔


متعلقہ خبریں