نابینا گلوکارہ جودل کی دھڑکن اور سروں کا تال میل ایک کر دیتی ہیں



شوق کو جنوں اور مقصد حیات بنانے والی عالیہ رشید نے بے نور آنکھوں کو کبھی فنی سفر میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور اپنی سرزمین کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھی فن کا مظاہرہ کر کے خوب داد پائی۔

آنکھوں کی روشنی سے محروم لاہور کی کلاسیکل گلوکارہ جب گاتی ہیں تو دل کی دھڑکن اور سروں کا تال میل ایک کر دیتی ہیں۔

عالیہ کلاسیکل موسیقی کی مشکل ترین صنف دھروپت میں مہارت رکھتی ہیں۔ موسیقی ان کا اوڑھنا بچھونا ہے اور منزل پانے کیلئے دل سے محنت کر رہی ہیں۔

عمران جوزف دس سال سے عالیہ رشید کے ساتھ پیانو بجا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خاتون گلوکارہ نے اپنی ہستی کو موسیقی کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ یہ انتہائی باہمت اور باصلاحیت آرٹسٹ ہیں۔

عالیہ رشید نیشنل میوزک اکیڈمی، آل پاکستان موسیقی کانفرنس، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اور فن و ثقافت کے دیگر اداروں سے بھی منسلک ہیں۔

بینائی سے محروم عالیہ دل کی نگاہوں سے زمانہ دیکھتی ہیں اور اپنے سروں سے امید کی شمع جلائے رکھتی ہیں۔


متعلقہ خبریں