مقبوضہ کشمیرمیں چارشہادتوں کے بعد شٹرڈاؤن ہڑتال،کشیدگی عروج پر


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے انسانیت سوز مظالم اور بہیمانہ تشدد کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، کشیدگی عروج ہر ہے اور بھارت نے جگہ جگہ قائم فوجی چیک پوسٹوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے چار بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔

حریت قیادت کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال کے باعث سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر شہروں اور قصبوں میں معمولات زندگی معطل ہیں اور ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

قابض بھارتی افواج نے تین بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو چٹہ بل میں تلاشی کے دوران شہید کیا اور ایک نوجوان اس وقت زندگی کی بازی ہار گیا جب صفاکدل نامی علاقے میں فوجی گاڑی نے اسے ٹکر ماری۔

سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو قابض بھارتی افواج نے گزشتہ روز گرفتار کرلیا۔

کشمیری رہنما بھارتی افواج کے بڑھتے مظالم اور انسانیت سوز تشدد کے خلاف پریس کانفرنس کرکے دنیا کی توجہ وادی کشمیر کی جانب مبذول کرانا چاہتے تھے۔

 


متعلقہ خبریں