ایف بی آر میں ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم نہ ہونے سے نقصان ہو رہا ہے، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم نہ ہونے سے نقصان ہو رہا ہے۔

کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہ دینے سے اربو ں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ایف بی آر میں ٹریس اینڈ ٹریک نظام لارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فروخت ہونے والے 40فیصد سگریٹ پر ٹیکس نہیں دیا جاتا۔ سیگریٹ کی صرف دو کمپنیاں90 فیصد ٹیکس دیتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس جمع نہ ہونے کے سبب ان ڈائریکٹ ٹیکس لگانا پڑتے ہیں، جس سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ آٹو میشن نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس چوری ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ایف بی آر 15 سال سے کوشش کررہی ہے کہ ٹیکس چوری کو روکا جائے۔ لوگ ٹیکس نہیں دیتے، ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے چند بڑے سیکٹرزمیں ٹیکس چوری ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں