میگھن کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا، سابق امریکی خاتون اول


سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ میگھن کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا۔

شاہی خاندان پر نسلی تعصب کے الزمات کے حوالے سے سابق امریکی خاتون اول کا کہنا تھا کہ انسان کیلئے سب سے اہم فیملی ہوتی ہے۔

انہوں نے ہیری اور میگھن کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دونوں کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ شاہی جوڑا شاہی خاندان سے تعلقات کو بحال کرنے کے لیے کوئی راستہ ضرور ڈھونڈے گا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کا انٹرویو: شہزادہ ولیم کا ردعمل سامنے آگیا

یاد رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ہیری کی بیگم اداکارہ میگھن مارکل نے کہا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا کو وہ زندہ ہی نہیں رہنا چاہتی تھیں۔

امریکی چینل سی بی ایس پر میزبان اوپرا ونفری کو دیے گئے انٹرویو میں میگھن مارکل نے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ شاہی خاندان کا حصہ تھیں تو انھوں نے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا اور جب انھوں نے مدد مانگی تو انھیں کوئی سہارا نہیں ملا۔۔

ڈچس آف سسیکس اور اداکارہ میگھن مارکل نے مزید کہا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد کو یہ فکر لاحق تھی کہ ان کی آنے والی اولاد کا رنگ کتنا زیادہ سیاہ ہوگا۔

پرنس ہیری نے امریکی میزبان کو بتایا تھا کہ وہ اب مالی امداد کے معاملے پر شاہی خاندان سے مکمل الگ ہوگئے ہیں اور جوڑے نے کمائی کے لیے نیٹ فلکس اور اسپاٹیفائی سے اشتہاری معاہدے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب وہ شاہی خاندان کا حصہ بن گئیں تو وہ ان کے طور طریقوں سے ناآشنا تھیں اور ملکہ برطانیہ سے پہلی ملاقات میں انہیں تعظیم سے ملنے کا کہا گیا تو انہیں حیرت ہوئی۔

مزید پڑھیں: میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے راز افشاں کر دیئے

شہزادہ ہیری نے اپنے خاندان اور خاص کر اپنے والد کے ساتھ ’خراب تعلقات‘ کا ذکر کیا تھا اور بتایا کہ کس طرح شاہی خاندان نے ان کی معاشی مدد مکمل طور پر بند کر دی ہے۔

پرنس ہیری نے کہا تھا میں اپنے بڑے بھائی پرنس ولیم سے محبت کرتا ہوں، وہ میرا بھائی ہے، ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں اور ہمارا مشترکہ تجربہ رہا ہے۔

بی بی سی کے مطابق شہزادے نے اپنے بھائی ولیم کے بارے میں کہا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ وہ شاہی خاندان کے نظام کو اس طرح نہیں چھوڑ سکتے جیسے انھوں (ہیری) نے چھوڑا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ولیم بھی اس سے نکلنا چاہتے ہیں تو شہزادے نے کہا ’مجھے نہیں معلوم، میں ان کے لیے نہیں بول سکتا۔‘

انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی آنے والی اولاد بیٹی ہے اور گرمیوں کی اس کی ولادت ہوگی۔


متعلقہ خبریں