سعودی عرب: کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن، 241 افراد گرفتار


سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی وزارتوں کے ملازمین سمیت 241 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن کے مطابق مشتبہ افراد میں وزارت داخلہ، صحت، میونسپل، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، انسانی بہبود، سوشل ڈیولپمنٹ، کسٹم اور پوسٹل کے ملازمین شامل ہیں۔

گرفتار افراد کے خلاف رشوت لینے، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات ہیں۔

سعودی عرب میں گزشتہ چند برسوں میں حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں