موٹروے زیادتی کیس: ملزمان کے بیانات قلمبند

موٹروے زیادتی کیس: ملزمان کے بیانات قلمبند

انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کا کیمپ جیل میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت بیانات قلمبند کیے گئے۔

انسدادہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ زیادتی کیس کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت علی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران  پراسکیوشن کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔ عدالت نے 18 مارچ کو فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا۔

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں عابد ملہی اور شفقت عرف بگا شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ نے زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد فرار ہونے والے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کی گرفتاری پر انعام، عدالت ہرہم

اس سے قبل 14 ستمبر کو سی آئی اے کی ٹیم نے موٹروے زیادتی کیس کے ایک ملزم شفقت کو دیپالپور کے نواحی گاؤں سے گرفتار کیا تھا۔

ملزم شفقت نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا تھا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون کی رپورٹ سے میچ کر گیا تھا۔

بعد ازاں 15 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی ملزم شفقت سمیت گرفتار تینوں ملزمان کو 29 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کی رات گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق پیٹرول ختم ہونے کے باعث خاتون کی گاڑی بند ہوگئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے آنے کا انتظار کر رہی تھی جب کہ اس نے موٹروے پولیس سے بھی مدد طلب کی تھی تاہم اسے کوئی مدد نہ مل سکی۔

واقعے میں عابد کے ساتھ واردات میں ملوث شفقت کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا

 


متعلقہ خبریں