پی پی: سینیٹ ریکارڈ میں ردو بدل و تحریف کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی: سینیٹ ریکارڈ میں ردو بدل و تحریف کا خدشہ ظاہر کردیا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمان کی بندش کے دوران سینیٹ ریکارڈ میں ردو بدل و تحریف کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں، لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا، زرداری

ہم نیوز کے مطابق یہ خدشہ ممتاز قانون دان فاروق ایچ نائیک کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے۔ سینیٹ کے نو منتخب رکن فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق سینیٹ کا ریکارڈ سیل کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بندش کے دوران سینیٹ ریکارڈ میں ردوبدل وتحریف کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ کیمروں کی تنصیب سے متعلق سینیٹ ریکارڈ سیل کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: گیلانی کی شکست کے بعد پی پی کا دو آپشنز پر غور

ہم نیوز کے مطابق فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ دستاویزات کی مصدقہ کاپیوں سے متعلق ہماری درخواست زیر التوا ہے۔

نیب کی تحویل میں نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے،مریم نواز کا زرداری سے مکالمہ

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ دستاویزات کی کاپیاں موصول ہوتے ہی ہم اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضاگیلانی اوران کے ووٹرزسے غیرقانونی و غیرآئینی رویہ برتا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں