پی پی کیوں استعفے دے گی؟ اس کے پاس سندھ حکومت ہے، اسد عمر

پی پی کیوں استعفے دے گی؟ اس کے پاس سندھ حکومت ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پی پی کی بات درست ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔

نواز شریف، زرداری اور زرداری نواز شریف کو استعمال کرنیکی کوشش کررہے ہیں، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے ذاتی مفادات کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھے ہیں اس لیے وہ سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں استفسار کیا کہ پیپلزپارٹی کیوں استعفے دے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ اس کے پاس سندھ میں حکومت ہے۔

شیخ رشید کی نواز شریف کو خصوصی سرٹیفیکٹ کی پیشکش

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جن کا سسٹم میں اسٹیک نہیں ہے وہ استعفے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں آئیں اور عوام کے لیے قانون سازی کریں۔


متعلقہ خبریں