کراچی میں رینجرز موبائل پر بم دھماکے کا واقعہ: مبینہ دہشتگرد سامنے آگیا


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ روز رینجرز موبائل کو بارودی سے بھری موٹر سائیکل کھڑی کرنے والا مبینہ دہشتگرد سامنے آگیا۔

سامنے آنے والیسی سی ٹی وی فوٹیج میں  شلوارقمیض میں ملبوس مبینہ دہشتگرد کو موٹر سائیکل پارک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مبینہ دہشتگرد کو احتیاط  کے ساتھ  بارودی موٹر سائیکل  پارک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے والے مبینہ دہشتگرد کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، رینجرز اہلکار شہید، 12 افراد زخمی

تفتیشی حکام کے مطابق مبینہ دہشتگرد نے دھماکے سے 27 منٹ قبل موٹر سائیکل پوائنٹ پر کھڑی کی تھی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظرآنےوالےدوسرے مشتبہ شخص کوکلیئرقراردے دیا گیا ہے۔ جس دہشتگرد نے ریمورٹ کنٹرول سے دھماکا کیا اس کی فوٹیجز بھی حاصل کررہے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق دھماکے کے مقام کے اطراف نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجزحاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں