سلمان خان کیساتھ کام کرنا میرا خواب تھا، عمران ہاشمی


بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمران ہاشمی دبنگ خان کی نئی فلم ٹائیگر تھری میں بطور ولن جلوہ گر ہوں گے۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سلمان خان بالی ووڈ میں تمام ہی اداکاروں کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔

سلمان خان، شاہ رخ خان کون بڑا پٹھان ؟

عمران ہاشمی نے بتایا ہے کہ ٹائیگر تھری میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

سلمان خان سے پہلے میں نے پیار کیا میں کون ہیرو تھا؟

دوسری طرف  سلمان خان اور کترینہ کیف اپنے ایکشن سین کے لئے سخت جسمانی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور  بین الاقوامی اسٹنٹ فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں