نواز شریف کو واپس بلانے کا حق کسی کو نہیں، ہمیں لاشیں نہیں زندہ لیڈرز چاہئیں، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ  میاں نواز شریف کو واپس بلانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ ہمیں لیڈرز کی لاشیں نہیں زندہ لیڈرز چاہئیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  پی ڈی ایم نہیں حکومت ختم ہوگی۔ میں مسلم لیگ ن کی نمائندہ ہوں، جس نے نوازشریف سے بات کرنی ہے وہ  پہلے مجھ سے بات کرے۔ میں مسلم لیگ ن اورنوازشریف کی نمائندہ ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم: لانگ مارچ پی پی کے فیصلے تک ملتوی کردیا

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سخت حالات کا مقابلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نہیں چاہتی کہ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہو۔ ہمیں زندہ لیڈر چاہیئں۔ کسی کوحق نہیں میاں صاحب کو واپس بلانے کا۔ سب سےسخت اور لمبی جیل نوازشریف نے کاٹی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی واپس آکر ہمیں جواب نہیں دیتی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتی۔ زرداری صاحب سے عرض کیا کہ میاں صاحب کی جدوجہد اور قربانی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں