چین کا ویزہ چاہیے تو چینی ویکسین لگوائیں

چین کا ویزہ چاہیے تو چینی ویکسین لگوائیں

واشنگٹن: چین نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ جو افراد عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چینی ویکسین لگوائیں گے صرف انہی کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

کورونا ویکسین: امریکی کمپنی نے بچوں پر ٹرائل شروع کردیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی سفارتخانوں کی جانب سے مختلف ممالک میں اس حوالے سے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارچ 2020 سے سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں چینی سفارتخانے نے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چینی ویکسین لگوانے والے درخواست گزاروں کے لیے ویزے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

ایسٹرازینیکا کے فوائد پر مکمل و پختہ یقین ہے،یورپی یونین ڈرگ ریگولیٹر

چین میں کاروبار یا اپنے فیملی ممبرز سے ملنے کے لیے سفر کرنے والوں کے لیے اس پالیسی کا اطلاق رواں ہفتے سے ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں اس وقت چار مختلف اقسام کی ویکسینیں لگائی جارہی ہیں لیکن چین نے ابھی تک کسی بھی غیر ملکی ویکیسن لگوانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اس پالیسی کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو ویزے کی درخواست دینے سے 14 روز قبل ویکسین کی ایک یا دو خوراکیں لگوا چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان، بھارت، فلپائن، اٹلی اور سری لنکا میں بھی چینی سفارت خانوں نے اسی طرح کے بیانات جاری کیے ہیں۔

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

پاکستان، ترکی، انڈونیشیا اور کمبوڈیا میں چینی ویکسین لگنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ چین میں داخل ہونے والوں کو تین ہفتوں تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں