اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست مسترد

اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست مسترد

فوٹو: فائل


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر جے سالک کی درخواست مسترد کردی ہے جس میں استدعا کی گئی تھی اقلیتوں کو بھی صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی۔

درخواستگزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان کو تاحیات مراعات حاصل ہوتی ہیں۔ مجھے بھی صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مراعات مجھے بھی حاصل ہوں۔

درخواست کے متن میں درج تھا کہ میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے، آئینی اور قانونی حق دلوایا جائے۔ آئین کی روح سے بطور اقلیت اہل نہیں تو سرکاری گھر تاعمر کرایے پر دیا جائے۔

جے سالک نے استدعا کی کہ سرکاری گھر فراہم نہیں کیا جاتا تو خیمہ لگانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی وزیر اور دیگر عہدوں پر ہوتے ہوئے کبھی مراعات حاصل کیں نہ کرپشن میں ملوث نہیں رہا۔

درخواست میں وفاق، سیکٹری وزارت داخلہ، سیکٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور الیکشن کمشن کو فریق بنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں