وزیر اعلیٰ پنجاب نے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ 

پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کر کے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اتھارٹی کے پیٹرن انچیف اورصوبائی وزیر صنعت چیئرپرسن ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اس بابت کہنا ہے کہ سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم بھی لگائے جائیں گے، کسان پلیٹ فارم کے ذریعے کاشت کار اپنی اشیاء براہ راست فروخت کرسکیں گے۔

پنجاب میں 350 سہولت بازاروں کا قیام

انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں کا دائرہ کار ہر ضلع اورہر تحصیل تک بڑھایا جائے گا، یہ بازار سال کے 365 دن فنکشنل رہیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی اورحقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا، اتھارٹی صوبہ بھر میں 400 سے زائد سہولت بازار قائم کرے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رمضان کے لیے 7  ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں زرعی فیئرپرائس شاپس لگائی جائیں گی، پھل اور سبزیاں 2018 کے ریٹ کے مطابق دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دال چنا، بیسن، کھجور اور دیگر اشیا رمضان بازاروں میں 2018 کے نرخوں پر ملیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے،آٹے کا 10 کلو کا تھیلا رمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے120 روپےسستا ملےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا، سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی۔

وزیراعظم کا عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار، کور کمیٹی نے تائید کردی

عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی 60 روپے فی کلودستیاب ہوگی، گھی،چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10 سے 15 روپے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، خریداروں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا۔


متعلقہ خبریں