انسانی دماغ کی طرح چلنے والا ٹی وی متعارف

انسانی دماغ کی طرح چلنے والا ٹی وی متعارف

جاپانی کمپنی نے انسانی دماغ کی طرح چلنے والا ٹی وی متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپانی کمپنی سونی نے ایک ایسا ٹی وی متعارف کرا دیا ہے جو انسانی دماغ کی طرح چلتا ہے۔ براویا ایکس آر ایل سی ڈی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پراسیسر موجود ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی میں موجود پراسیسر تصاویر کو ایسے ہی پراسیس کرتا ہے جس طرح انسانی دماغ کرتا ہے۔ یہ نیا پراسیسر انسانی دماغ کو پڑھ کر ٹی وی پر تصاویر اور آواز کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس ٹی وی کا پروسیسر مناظر کو حقیقی زندگی کی طرح دکھاتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ٹی وی ہے جو دیکھنے والوں کو انوکھا تجربہ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدان جانداروں کے ڈی این اے چاند پر محفوظ کرنے کے خواہشمند

جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹی وی 65 اور 55 انچ اسکرین کے ساتھ جلد دستیاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں