راولپنڈی: فیض آباد میٹرو اسٹیشن بند کر دیا گیا

راولپنڈی: فیض آباد میٹرو اسٹیشن بند کر دیا گیا

راولپنڈی میں  فیض آباد میٹرو بس اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔ 

ترجمان میٹرو بس سروس کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے علاوہ باقی تمام میٹرو بس اسٹیشنز آپریشنل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن میٹرو میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، بے ضابطگیوں کا انکشاف

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23مارچ کی ریہرسل کیلئے معمول کے ٹریفک پلان میں تبدیلی کی گئی ہے۔

صبح سے لے کر ریہرسل کے اختتام تک فیض آباد سے جانب راولپنڈی اور جانب اسلام آباد ٹریفک مکمل بند رہے گی۔

مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈ چوک سے ڈائیورشن پوائنٹ براستہ اسٹیڈیم روڈ سے 9thایونیو اسلام آباد جا سکے گی۔

کرال چوک سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کھنہ پل سروس روڈ سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر8 سے راولپنڈی داخل ہو گی۔

مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 9thایونیو سے اسٹیڈیم روڈ کی طرف آنے بھیجا جائے گا۔ 9th ایو نیو سےا سٹیڈیم آنے والی ٹریفک کو آئی جے پی روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

ٹریفک آئی جے پی روڈ پر ناکہ کٹاریاں اور کیرج فیکٹری سے روالپنڈی میں داخل ہو سکے گی۔ راولپنڈی شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر مکمل پابند ی ہوگی۔

راولپنڈی شہر میں پبلک سروس اڈہ جات مکمل طور پر بند رہیں گے۔ شہری معاونت و رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے ریڈیو اسٹیشن88.6 اور ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں