پشاور کےمختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس، مردان میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

پشاورکےمختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

ہریانہ پایان، لڑمہ روڈ اور زریاب کالونی میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پشتخرہ اور سربند روڈ کے علاقوں میں بھی غیرضروری نقل وحرکت پرپابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں درج ہے کہ مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

مذکورہ علاقوں میں صرف ضروری اشیا خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ میڈیکل اسٹورز، تندور اور ایمرجنسی سروس شاپس بھی کھلی رہیں گی۔ جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اندر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے7 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ میں لاک ڈاؤن ہے۔ ان علاقوں میں بازار رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

صوبائی انتظامیہ کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد تقریبات میں شرکت کر سکیں گے اور اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں ہر قسم کے ثقافتی میلوں اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی رہے گی۔


متعلقہ خبریں