مریم نواز کی ضمانت فوری منسوخ نہیں ہوسکتی، لاہورہائیکورٹ

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیاکہ مریم نواز کی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔ مریم نواز 7 اپریل کو ضمانت منسوخی کی نیب کی  درخواست پر جواب داخل کریں۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی نیب کی درخواست پر تفصیلی جواب جمع کرائیں۔

نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دلائل دیے گئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ الزامات میں ضمانت پر رہا ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ  مریم نواز نے نیب کے نوٹس کے باوجود چوہدری شوگرملز کیس میں ریکارڈ فراہم نہیں کیا لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز ضمانت پر رہائی کے بعد مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں