عمران عباس کی عائزہ خان کو تصاویر شیئر کرنے پر نصیحت

عمران عباس کی عائزہ خان کو تصاویر شیئر کرنے پر نصیحت

اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کو معروف اداکار عمران عباس نے تصاویر شیئر کرنے پر نصیحت کر دی۔

ہوا کچھ یوں کہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان کی تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے عمران عباس نے مزاحیہ انداز میں انہیں نصیحت کی کہ ’سو جاؤ، باقی تصاویر صبح اپ لوڈ کرنا‘۔

عائزہ خان عمران عباس

عمران عباس کی اس نصیحت پر عائزہ خان نے بھی ہنستے ہوئے کمنٹ کیا کہ ’صبح آن لائن کلاسز ہوتی ہیں‘۔

خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

انہوں نے حقیقی معنوں میں شہرت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ اور ’تو دل کا کیا ہوا‘ سے حاصل کی۔ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں