ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح  پر آ گیا

معمولی کمی

انٹربینک میں ڈالر ایک سال کی کم  ترین سطح  پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 58  پیسے سستا  ہونے کے بعد 155.74 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 44,857.06 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 593 پوائنٹس اضافے کے بعد 45450 کی سطح پر بند ہوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں