پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

فائل فوٹو


کراچی میں قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ جہاز کو  بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ جہاز میں ایک سو باسٹھ مسافر سوار تھے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کی ی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرواز نے کراچی سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھری تھی۔ جہاز کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرانے سے انجن کے بلیڈ ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: اسد عمر پی آئی اے طیارے میں مختص نشت نہ ملنے پر برہم

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نقصان کا تفصیلی جائزہ بورو اسکوپ کی مدد سے لیا جائے گا جبکہ  مسافروں کیلئے متبادل جہاز مہیا کردیا گیا ہے۔ پرواز پی کے 368 سہ پہر 4 بجے کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کی روک تھام کے موثر نظام کے نہ ہونا ایسے واقعات کا سبب بنتے ہیں۔


متعلقہ خبریں