کراچی: ضلع وسطی کے تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کرچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

فائل فوٹو


کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی کے تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیاہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں 31 مارچ تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لگا یا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 384 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کر گیا، جس کے بعد صوبے میں کورونا  سے اموات کی مجموعی تعداد 4469 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 206 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 256 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

،وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 150 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 163 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں