یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی: سی اے اے کے اقدامات تسلی بخش قرار

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بڑی کامیابی، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے سی اے اے کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

نمائندہ ہم نیوز محمد ظریف کے مطابق ایاسا اور سی اے اے کے دو روزہ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی فلائٹ لیفٹیننٹ خاقان مرتضی نے یورپی یونین ایویشن سیفٹی ایجنسی کے حکام کو سی اے اے کے اقدامات کے بارے بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے: یورپ میں عائد پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریگولیٹری نادر شفیع ڈار نے ایاسا حکام کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ سی اے اے نے کپتانوں کے لائسنس سے متعلق نئے برطانوی ایوی ایشن طرز کے امتحانی نظام کو نافذ کرنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستانی حکام نے ایئرایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کی جانب سے یورپی کمیشن کو طیارہ حادثے کی تحقیقات کے حوالے سے بھی بریف کیا۔

اجلاس میں ڈنمارک، ناروے اور سویڈن سے یورپی کمیشن کے ممبران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

خیال رہے کہ فلائٹ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ خاقان مرتضی کے بطور مستقل ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی تعینات ہونے کے چند ماہ بعد پاکستان کو یہ اہم کامیابی ملی ہے۔


متعلقہ خبریں