جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کو قاتل قرار دے دیا


امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو قاتل قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدربائیڈن نے کہا ہے کہ پیوٹن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مداخلت ثابت ہوگئی تو روس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں2020  کے صدارتی انتخابات میں روس پر مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

صدر بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ یکم مئی تک افغانستان سے امریکہ کا فوجی انخلا مشکل ہے۔

ولادیمیر پوتن 2036 تک روس کے صدر منتخب

امریکہ میں جمہوریت نازک ہے، چوکنا رہنا ہوگا: صدر جوبائیڈن

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ میں جمہوریت ابھی تک نازک ہے۔

امریکی پارلیمنٹ پر دھاوا:ٹرمپ کابینہ کے6عہدیدار مستعفی

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہونے والے حتمی ووٹ نے ٹرمپ کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے سزا یافتہ نہیں قرار دیا لیکن الزامات کے متن پر کوئی تنازع نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں