نئی دہلی مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت قرار


بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے آئی کیو ایئر نے نئی دہلی کو مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کے 50 آلودہ ترین شہروں میں سے 35 کا مرکز ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود 2020 کے دوران نئی دہلی میں فضائی آلودگی عالمی ادارہ صحت کی محفوظ حد سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

بھارت میں گزشتہ ایک سال کے دوران فضائی آلودگی کی وجہ سے 54 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

فضائی آلودگی والے شہروں میں کورونا سے زیادہ اموات کا خدشہ

ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کورونا سے زیادہ متاثر ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں