سیکیورٹی فورسز کا سوات میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک


خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کانجو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مکرم ہلاک ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 مقامی شہری شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اسکول تباہ کرنے میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

خیال رہے کہ فروری میں خیبر پختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مطلوب کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت 2 دہشت گردں کو ہلاک کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں