بھارت: بندروں کے حملے میں 21 سالہ لڑکی ہلاک


بھارت کے ضلع ویرانگل میں بندروں کے حملے سے بچنے کے لیے 21 سالہ لڑکی ہاسٹل کی چھت سے گر کر ہلاک ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے اس ضمن کیس رجسٹر کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی پروفیشنل ٹریننگ کی غرض سے مقامی ہاسٹل میں ٹھری ہوئی تھی۔

آج شب وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ چھت پر کھیل رہی تھی کہ کافی سارے بندر وہاں اکھٹے ہو گئے۔

اسلام آباد: بندروں کا حملہ، وائلڈ لائف کا ملازم زخمی

پولیس کے مطابق لڑکیوں نے بندروں کو بھگانے کی کوشش کی تاہم وہ اپنی جگہ سے نہ ہلے۔

اس دوران بندروں کے حملے کے ڈر سے لڑکیوں نے چھت سے بھاگنے کی کوشش کی کہ اس دوران ایک لڑکی چھت سے گر گئی اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جو پوسمارٹم کے بعد اس کے گھر والوں کے حوالے کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں