رواں سال تشدد میں اضافہ ہو گا، رپورٹ


واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق رواں سال تشدد میں اضافہ ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال نسل پرست انتہا پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ کو نسل پرست انتہا پسندوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے اور نسل پرست حملوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

امریکی اٹارنی جنرل نے کہا کہ جنوری میں کیپٹل ہل عمارت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی اولین ترجیح ہے۔

گزشتہ روز جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں 4 ایشیائی خواتین سمیت 8 افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلقات میں کشیدگی، روس نے امریکا سے سفیر واپس بلا لیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹلانٹا میں ایشیائی مساج پارلر پر حملے میں ایشیائی خواتین کی ہلاکت ہوئی تھی اور ایک ہی روز میں ہونے والے تین حملوں میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔


متعلقہ خبریں