فیس بک کا پرائیویسی کیلئے نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان

فیس بک کا پرائیویسی کیلئے نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان

فائل فوٹو


فیس بک نے صارفین کی پرائیوسی کے لیے نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کی تبدیلیوں کا مقصد مسائل کا باعث بننے والے صارفین اور برادریوں کی لوگوں تک رسائی محدود کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق ایسے گروپ ممبرز جو فیس بک اصولوں کی خلاف ورزی کریں گے انہیں پوسٹس یا کمنٹس کرنے سے روکا جائے گا۔

گروپس میں  وارننگ لیبل کا اضافہ کیا جائے گا اور جب بھی کوئی صارف ان گروپس کا حصہ بننا چاہے گا تو انہیں آگاہ کیا جائے گا کہ یہ گروپ اصولوں کی خلاف ورزیاں کرتا ہے تاکہ وہ صارف ان میں شمولیت سے گریز کرے۔

اس سے قبل رواں ماہ امریکی ریاست الینوائے میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر فیس بک کو 650 ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرنا پڑا تھا۔ شکاگو کے اٹارنی نے سال 2015 میں فیس بک پر مقدمہ چلایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ فیس بک نے سال 2008 کے الینوائے پرائیویسی کے قانون کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کوویڈ ویکسین پوسٹس پر لیبل کا اضافہ کرے گی 

فیس بک پر لگائے گئے الزام کے مطابق ادارے نے پرائیویسی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہروں کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک ڈیٹا غیر قانون طور پر جمع کیا تھا۔

جرم ثابت ہونے پر عدالت نے فیس بک کو 650 ملین ڈالرز جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ خیال رہے کہ فیس بک نے رواں سال کے آخر میں اسمارٹ گلاسز لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں