انسٹاگرام پر 6 منٹ میں 10 لاکھ سے زیادہ لائیکس


واشنگٹن: امریکی گلوکاری بلی آئلش کی تصویر کو 6 منٹ میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کیا۔

امریکی گلوکارہ 19 سالہ بلی آئلش کی انسٹا گرام پر دھوم ہے۔ انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کی تو صرف چھ منٹ میں ہی انسٹا گرام پر 10 لاکھ سے زائد لائیکس آ گئے جبکہ 10 گھنٹوں میں یہ تعداد 15 ملین سے زائد ہو چکی تھی۔

امریکی نوجوان گلوکارہ گریمی سمیت دیگر بڑے ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں اور انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 78 ملین سے زائد ہے جبکہ انہوں نے خود کسی کو بھی فالو نہیں کیا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بیونسے گریمی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز لینے والی پہلی خاتون فنکارہ


متعلقہ خبریں