اسلام آباد پولیس جرائم کی روک تھام میں ناکام

Islamabad

شہرِ اقتدار اسلام آباد کی پولیس جرائم کی روک تھام میں ناکام نظر آتی ہے۔ 

اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک گاڑی اور چار موٹر سائیکل چوری ہوئے جب کہ چوری، ڈکیتی اور اسنیچنگ کے 16 واقعات رپورٹ کیے گئے۔

ان وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔

کراچی:کم سن لڑکوں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

مالی نقصان کے ساتھ ساتھ شہر اقتدار میں ایک لڑکا اور دو لڑکیوں سمیت اغواء کے تین واقعات رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ ماہ جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں بھی جرائم کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھ گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی بلکہ ابتری پیدا ہوئی اورپولیس جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے میں بے بس دکھائی دی۔

ہم نیوز کے مطابق نئے سال 2021 کے پہلے ماہ جنوری میں بے لگام ڈاکوؤں نے مزاحمت پر آٹھ افراد کو قتل اور 48 کو گولیاں مار کر زخمی کیا۔

لوٹ مار کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد میں سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے سگے پوتے زین حسن آفندی بھی شامل تھے۔

ہم نیوز نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں لگنے والے ناکوں اور تابڑ توڑ چھاپوں کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز کو پولیس لگام ڈالنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے  3 ہزار 5 سو موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں اور  19 سو ساٹھ موبائل فونز اسلحے کے زور پر چھین لیے گئے۔

کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

اعداد و شمار کے مطابق نئے سال کے پہلے مہینے میں جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کو 168 گاڑیوں سے بھی محروم کردیا۔ ڈاکوؤں نے شہریوں سے اسلحے کے زور پر 268 موٹر سائیکلیں بھی چھین لیں۔


متعلقہ خبریں